غیر مسلم جوڑے نے عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

غیر مسلم جوڑے نے عیسائیت  کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غیر مسلم جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جن کو مسجد حامد علی شاہ میں اتحاد العلماء کے ضلعی صدر قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور ان کے نام اسلامی نام خاتون کا عائشہ بی بی اور نوجوان کا اسلامی نام محمد عاطف تجویز کئے۔

 اس موقع پر اتحاد العلماء کے اکابرین نے نومسلم جوڑے کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور نو مسلم جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو کر دین اسلام کی خدمت کا عزم کیا اور کہا کہ اسلام پکا اور سچا دین ہے جس کی تعلیمات سے تحفظ ختم نبوت پر یقین کامل ہی ذریعہ نجات ہے ۔جس نے اسلام قبول کر کے مکمل پردے میں سکون قلب کو محسوس کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...