8 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسلحہ و بدمعاشی کلچر کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، کوٹ مومن پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق علی حسن کے قبضہ سے 12 بور رپیٹر، ربنواز اور محسن سے کلاشنکوفیں، انور سے 9 ایم ایم پسٹل، اعجاز سے کلاشنکوف، قدیر سے 12 بور بندوق جبکہ شاہد عمران سے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی، ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments