خاتون پر کلہاڑی اور ڈنڈوں سے حملہ، کپڑے پھاڑ دیے

 خاتون پر کلہاڑی اور ڈنڈوں  سے حملہ، کپڑے پھاڑ دیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا مبینہ تشدد، خاتون پر کلہاڑی اور ڈنڈوں سے حملہ، کپڑے پھاڑ دیے۔

چک نمبر 102 جنوبی میں گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر بلال ارشد، وجیہہ بی بی، محمد ارشد اور دو نامعلوم افراد نے خاتون تسلیم کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا، سسرمحمد ارشد نے بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا رکھا تھا جبکہ شوہر بلال ارشد نے کلہاڑی اور نندوجیہہ بی بی و محمد ارشد نے سوٹوں سے تشدد کیا، کلہاڑی کا وار خاتون کی بائیں ٹانگ جبکہ ڈنڈوں کے وار بازو اور کمر پر لگے ، خاتون نے بتایا کہ ملزمان اس سے قبل بھی کئی بار تشدد کرچکے ہیں۔ تاہم وہ اپنے کمسن بچے اور گھر کو بچانے کی خاطر خاموش رہی، پولیس نے واقعہ پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...