قول و فعل کو سیرت النبیؐ کے تابع بنانا ضروری ،محمد آصف بھا

 قول و فعل کو سیرت النبیؐ کے تابع بنانا ضروری ،محمد آصف بھا

قول و فعل کو سیرت النبیؐ کے تابع بنانا ضروری ،محمد آصف بھا میلاد مسعود جشن منانا ہر مسلمان کا دینی و ایمانی تقاضہ ہے ، سابق صوبائی وزیر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ باوقار انداز میں زندگی گزارنے کیلئے اپنے قول و فعل کو سیرت النبیؐ کے تابع بنانا ضروری ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر حق راستہ دکھایا اور اسی صراط مستقیم پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملت اسلامیہ کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی عقائد سے رو گردانی ہے اگر ہم قرآن اور صاحب قرآن کا دامن تھامے رکھیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی ، ملک آصف بھا کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ کا ے میلاد مسعود جشن منانا ہر مسلمان کا دینی و ایمانی تقاضہ ہے میلاد کی بابرکت محافل عشق مصطفے ٰ کے فروغ کے ساتھ نسل نو کو اسوئہ رسول کے مختلف پہلووں سے روشناس کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...