اسسٹنٹ کمشنر کا کوٹ مومن کے مختلف وارڈز کا دورہ ،صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ
کوٹ مومن (نامہ نگار): اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں کی نگرانی میں تحصیل منیجر ستھرا پنجاب رانا تیمور نے اسسٹنٹ منیجر محسن طارق، سی او منظور بھٹی، سینئر سینٹری انسپکٹر آصف شاہ اور سپروائزر وارث گل کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔
اس دوران مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صفائی عملے کی کارکردگی بھی چیک کی گئی۔تحصیل منیجر ستھرا پنجاب رانا تیمور نے موقع پر موجود شہریوں سے صفائی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز دریافت کیں۔ انہوں نے صفائی عملے کو شہر کی گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔رانا تیمور کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ ہم سب کو مل کر کوٹ مومن کو صاف ستھرا بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ شہریوں کا تعاون بھی صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments