کلورکوٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، 50 لاکھ اور گاڑی لوٹ لی

کلورکوٹ میں ڈکیتی کی بڑی  واردات، 50 لاکھ اور گاڑی لوٹ لی

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ کے نواحی علاقہ اکیرانوالہ میں مسلح ڈاکوؤں نے اڑھتی مرسلین کے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور 50 لاکھ روپے نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی کلورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔چار مسلح نامعلوم ڈاکو اڑھتی مرسلین کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 50 لاکھ روپے نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرائی گئی ۔اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد چھینی گئی گاڑی ایم ایم روڈ پر برباد ہوٹل کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ کلورکوٹ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر تھانہ منتقل کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...