بھیرہ میں محفل نعت 9 ستمبر کو ہوگی، نامور ثنا خوانِ رسولؐ شرکت کریں گے

بھیرہ میں محفل نعت 9 ستمبر کو  ہوگی، نامور ثنا خوانِ رسولؐ  شرکت کریں گے

بھیرہ (نامہ نگار دُنیا )نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں محفلِ نعت 9 ستمبر کو بعد نمازِ عشاء چکہ گراؤنڈ، محلہ باوا شاہ لطیف بھیرہ میں منعقد ہوگی۔

منتظمین ملک حفیظ خان بلوچ، احتشام اللہ سلیمی، ملک حسنین مختار اور دیگر نے بتایا کہ محفلِ نعت مفتیِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ محفل سے ڈاکٹر پیر محمد سلیمان خادمی مصباحی خصوصی خطاب کریں گے ۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ ثنا خوانِ رسول ﷺ حافظ نور سلطان صدیقی، علی رضا رضوی، محمد طارق رضا، حافظ عبدالمنان قادری اور قاری اسد رضوی بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...