ڈی سی خوشاب کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں
خوشاب (نمائندہ دُنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا اور درخواست گزار سائلین بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلاجھجک اپنے مسائل بیان کریں، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سائلین کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو ان پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments