فیسکو کندیاں کے دو فیڈرز 7 اور 9 ستمبر کو بند رہیں گے
کندیاں (نمائندہ دُنیا )فیسکو سب ڈویژن کندیاں کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ ضروری مرمت کے سلسلہ میں جرنیلی روڈ فیڈر 7 ستمبر بروز سوموار جبکہ نصیر والا فیڈر 9 ستمبر بروز بدھ بند رہے گا۔
فیسکو حکام کے مطابق دونوں فیڈرز صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بند رہیں گے ۔ معزز صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پیشگی متبادل انتظام کرلیں۔فیسکو سب ڈویژن کندیاں نے عارضی تکلیف پر صارفین سے معذرت بھی کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments