6 ستمبر شہداء کی قربانیوں اور پاک فوج کے عزم کی یاد دلاتا :رانا عزیز الرحمان
کندیاں (نمائندہ دُنیا )پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور حلقہ این اے 90 میانوالی سے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیز الرحمان نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جو عظیم شہداء کی بے مثال قربانیوں اور پاک فوج کے جرات مندانہ جذبے کی یاد دلاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہمارے شجاع پاسبانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج وطن کی آن، شان اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔رانا عزیز الرحمان نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر ہم اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و ملت کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments