ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کلب کا دورہ پیڈل کورٹ اور کرکٹ ارینا کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کلب کا دورہ پیڈل کورٹ اور کرکٹ ارینا کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے میونسپل کلب میانوالی کا دورہ کیا اور کھیلوں کی جدید سہولیات کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے نو تعمیر شدہ پیڈل کورٹ، کرکٹ ارینا، کلب کی زیر تعمیر اپروچ روڈ اور سڑک کے اطراف نصب کی جانے والی اسٹریٹ لائٹس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرکٹ ارینا، پیڈل کورٹ اور کلب کے احاطے میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے جبکہ اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام فوری مکمل کیا جائے تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا جاسکے ۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈی او آئی اینڈ ایس ضلع کونسل حیات اللہ خان نیازی اور ایم او آئی اینڈ ایس مدثر حسن بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...