یومِ دفاع ہمیں قومی اتحاد، جذبۂ ایمانی اور وطن سے محبت کا درس دیتا : چودھری سلطان حیات
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان چودھری سلطان حیات رانجھا نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومیں صرف اسلحے اور وسائل کے بل پر نہیں بلکہ جذبۂ ایمانی، قومی اتحاد، عزم اور وطن سے محبت کے ذریعے مضبوط اور زندہ رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک افواج کے جوانوں نے شجاعت، بہادری اور حب الوطنی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور ملکی حفاظت کے لیے خدمات انجام دینے والے غازیوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔چودھری سلطان حیات رانجھا نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر ہمیں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحد ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments