یوم دفاع و یوم شہداء، بھلوال میں شہداء کی قبروں پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی

یوم دفاع و یوم شہداء، بھلوال میں شہداء  کی قبروں پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی

بھلوال (نمائندہ دنیا ) معروف ماہر تعلیم پروفیسر حافظ محمد اشفاق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کے باعث آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

1965ء کی جنگ میں جس طرح پوری قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا، اسی قومی جذبے کو نئی نسل میں پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔وہ یوم دفاع و یوم شہداء کے سلسلہ میں پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر معروف صحافی سید تصور شیرازی، مرزا محمد اسلم بیگ، صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ بھلوال تیمور حسین، رانا امان اللہ، رضوان احمد ساگر، پروفیسر محمد شعیب اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...