ختم نبوت ؐ ریلی ، پل راجباہ ربانہ کو ختم نبوت چوک کا نام دے دیا گیا

ختم نبوت ؐ ریلی ، پل راجباہ ربانہ کو  ختم نبوت چوک کا نام دے دیا گیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ختم نبوت ﷺ ریلی نہر پل سے قاری یوسف رحمانی کی قیادت میں نکالی گئی۔

شرکائے ریلی ختم نبوت زندہ باد قادیانت مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے شہر کے داخلی پل راجباہ ربانہ کو ختم نبوت چوک کا نام دے دیا گیا ریلی میں نوجوانوں نے بھر پور شرکت کر کے آقائے نامدار ﷺ کو زبردست نذرانہ عقیدت پیش کیا قاری یوسف رحمانی ،قاری سمعی اﷲ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سات سمتبرپاکستان کا تاریخی دن ہے جس دن قومی اسمبلی نے مرزائیوں کو اقلیت قرا دیا انھوں نے اس کے حق میں ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ریلی چوک سیم پل نالا پر پہنچ کر پر امن طور منتشر ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...