پولیس کے عالمی تعاون کے دن کے موقع پر پروقار تقریب

پولیس کے عالمی تعاون کے دن  کے موقع پر پروقار تقریب

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر 90 جنوبی سرگودھا میں پولیس کے عالمی تعاون کے دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ارشد ملک، اساتذہ کرام، طلبہ اور ایس ایچ او تھانہ کڑانہ امتیاز احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایچ او امتیاز احمد نے پولیس کے فرائض، ذمہ داریوں اور امن و امان کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پروفیسر محمد ارشد ملک نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے ۔ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس اہلکاروں کی حفاظت و کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...