ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)یومِ دفاع پاکستان کے حوالے پرڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل امجد علیADCR خرم حمید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیبل سلیم سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی ایس پی امجد علی اور اے ڈی سی آر خرم حمید نے قومی پرچم سربلند کیا۔ تقریب کے بعد یومِ دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت اے ڈی سی آر خرم حمید اور ڈی ایس پی محمد امجد نے کی۔ڈی ایس پی امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم اور محفوظ ہاتھوں میں ہے ، ہماری مسلح افواج بہادری، عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سمیت ملک کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے چٹان کی مانند مضبوط اور پرعزم ہیں۔تقریب اور ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی و سلامتی اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...