ماں اور بھاوج کو اینٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھال چکیاں کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے ماں اور بھاوج کو اینٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔
چک 52 الف شمالی میں محمد افضل جو کہ مبینہ طور پر منشیات کا عادی ہے اور اکثر گھر والوں سے جھگڑا کرتا رہتا ہے نے گالم گلوچ کے بعد والدہ مسماۃ بی بی اور بھابھی رابعہ بی بی کو اینٹوں کے وار کرکے زخمی کر دیاملزم نے دونوں پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم دیگر اہلخانہ نے ملزم کو قابو کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments