صحافیوں کو ہراساں کرناجان کو خطرے میں ڈالنا آزادیٔ صحافت پر حملہ،بھیرہ پریس کلب

  صحافیوں کو ہراساں کرناجان  کو خطرے میں ڈالنا آزادیٔ  صحافت پر حملہ،بھیرہ پریس کلب

بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ اور سرگودھا یونین آف جرنلسٹ دستور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس صدر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ شاہین فاروقی کی زیرصدارت ابو شاہین فاروقی ہال میں ہوا۔

اجلاس میں سینئر صحافی اور سرگودھا پریس کلب کے سابق نائب صدر شہزاد شیرازی پر ہونے والے مبینہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ صحافی معاشرے میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ریاستی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافیوں کو ہراساں کرنا، تشدد کا نشانہ بنانا یا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنا آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے ، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ شہزاد شیرازی پر حملے میں ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے ، واقعہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تفتیش کرتے ہوئے تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ پولیس حکام واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...