میونسپل کمیٹی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا
میونسپل کمیٹی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا میانوالی سے کثیرکارکنوں کی شرکت، ریلیف کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا
میانوالی (نامہ نگار)سرگودھا میں میونسپل کمیٹی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، میانوالی سے کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت.مہنگائی،پٹرولیم لیوی اور دیگر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک بھر میں چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز سمیت 32مقامات پر دھرنے جاری ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے 16 اگست سے حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے دے رکھے ہیں۔جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں سرگودھا میں جاری دھرنے میں شرکت کی۔
جہاں کارکنان نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا۔جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے امیر حافظ جاوید اقبال ساجد نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ناجائز لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے خلاف ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کا اثر اپنی جگہ، تاہم حکومت کی جانب سے عائد بھاری ٹیکسز بھی عوام پر اضافی بوجھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پر فی لیٹر 131 روپے سے زائد ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ جن میں تقریباً 80 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں شامل ہیں۔عوام کو ریلیف دیے بغیر احتجاج کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments