مویشیوں کی نسل کشی کرنیوالے عطائی ڈاکٹر پر مقدمہ درج
مویشیوں کی نسل کشی کرنیوالے عطائی ڈاکٹر پر مقدمہ درجسیمن ڈوزز کا کنٹینر اور دیگر سامان بر آمد ڈاکٹر ہونے کا ثبوت پیش نہ کر سکا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں مویشیوں کی نسل کشی کرنیوالے ایک اور عطائی ویٹرنری ڈاکٹر قانون کی گرفت میں آ گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نورپور ڈاکٹر محمد عمران نے اس کے قبضے سے سیمن ڈوزز کا کنٹینر اور دیگر سامان بر آمد کر کے اس کیخلاف تھانہ نور پور میں پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ، ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے مخبر کی اطلاع پر عطائی وٹرنری ڈاکٹر اعجاز آدھی کوٹ بوتالہ روڈ پر آدھی کوٹ بوتالہ روڈ سے ڈراوی کے قریب نسل کشی کا سامان لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ، اور وہ استفسار پر وٹرنری ڈاکٹر ہونے کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments