عارضی ڈیوٹیوں کی آڑ میں من پسند جگہوں پرکام کرنے کاسلسلہ جاری

عارضی ڈیوٹیوں کی آڑ میں من پسند  جگہوں پرکام کرنے کاسلسلہ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت میں تعینات درجنوں میڈیکل و نا ن میڈیکل سٹاف کی طرف سے اپنی جائے تعیناتی کی بجائے افسران بالا کی آشیر باد پرعارضی ڈیوٹیوں کی آڑ میں من پسند جگہوں پرکام کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔

مانیٹرنگ ادارے نے کاروائی کیلئے رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کر دی،مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق میں درجنوں ملازمین کے نام اور کوائف مرتب کر کے حکام کو بتاگیا کہ انہوں نے اپنی اصل جائے تعیناتی پر کام کرنے کی بجائے افسران کی سفارشات یا سیاسی دباؤ استعمال کر کے من پسند جگہوں پر عارضی ڈیوٹیاں لگوا رکھی ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں علاج معالجہ کی صورتحال دگرگوں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...