نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ،اولڈ سٹوڈنٹ لیڈرز

 نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ،اولڈ سٹوڈنٹ لیڈرز

نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ،اولڈ سٹوڈنٹ لیڈرز نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل ہوں گے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)اولڈ سٹوڈنٹ لیڈرز کی نمائندہ تنظیم سرگودھا ڈویژن کے صدر طارق وڑائچ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفارمیشن فاروق گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ، جس سے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس صرف انتظامی تقسیم نہیں بلکہ نئی طاقت، نئی سوچ اور نوجوان قیادت کے ابھرنے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔

اس عمل سے مختلف علاقوں کے باصلاحیت اور متحرک پڑھے لکھے نوجوانوں کو قیادت کے مواقع ملیں گے اور وہ اپنے علاقوں کے مسائل کو بہتر انداز میں فیصلہ سازی کے ایوانوں تک پہنچا سکیں گے ۔طارق محمود وڑائچ اور فاروق گوندل نے کہا کہ جب فیصلے عوام کے قریب ہوں گے تو عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ لوگوں کو یہ احساس پیدا ہوگا کہ ان کے اپنے علاقوں کے نمائندے ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کی آواز بن کر اہم فیصلوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، خوشحالی اور مستحکم جمہوری مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، اختیارات کو مرکز تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں نچلی سطح تک منتقل کیا جائے اور نئی نسل کو قومی و صوبائی قیادت میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...