نوسر بازوں کا خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری سے فراڈ
نوسر بازوں کا خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری سے فراڈ لطیف غوری کام کے سلسلے میں جا رہا تھا 3 نو سر بازوں نے اسے روک لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنالیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں لطیف غوری نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اس دوران تین نامعلوم نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments