شوہر سمیت سسرالیوں کا حاملہ خاتون پر تشدد ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی کے صرف سات ماہ بعد مبینہ گھریلو تنازع شدت اختیار کرگیا، شوہر سمیت سسرالیوں پر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گوندل ٹاؤن کی رہائشی کائنات کی شادی سات ماہ قبل حسن خالد سے ہوئی تھی خاتون کا مؤقف ہے کہ شوہر اکثر اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا تھا، جبکہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی توشوہر کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھی اس کے والدین کے گھر بھجوایا گیا، جس کے بعد وہ عزیز کالونی میں اپنے شوہر کے گھر گئی تو وہاں موجود حسن خالد سمیت دیگر نامزد ملزمان نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، شوہر نے پستول کے بٹ سے سر پر وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ دو ملزمان پر پیٹ میں لاتیں مارنے اور ایک خاتون ملزمہ پر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع 15 پر دی گئی اور اس کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments