منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو 10 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ

 منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو 10 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ

مجرم محمد زمان گزشتہ سال 2025 میں 2100 گرام چرس سمیت گرفتار ہو اتھا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی پر منشیات سپلائر اپنے انجام کو پہنچا.تھانہ بانگی خیل کے سابقہ تفتیشی آفیسر انسپکٹر احمد خان کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں پر معزز عدالت جناب حسن احمد ایڈیشنل سیشن جج عیسیٰ خیل نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد زمان ولد عبد الکریم سکنہ تورنگی، بانگی خیل کو 10 سال قید، 01 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی۔مجرم محمد زمان کو گزشتہ سال 2025 میں 2100 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سابقہ ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل سب انسپکٹر امیر نواز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...