گھر میں گھس کر تشدد، مقدمہ درج

 گھر میں گھس کر تشدد، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رشتے داری کے باوجود مبینہ طور پر آوازیں کسنے سے منع کرنا مہنگا پڑ گیا، چک 37 شمالی کی رہائشی نادیہ شاہین نے پولیس کو بتایا کہ ان کا ملزمان کے ساتھ رشتہ داری کا تعلق ہے۔

جنہیں مبینہ طور پر آتے جاتے آوازیں کسنے سے منع کیا گیا تھا، اسی رنجش پر ملزمان دو خواتین سمیت پانچ افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور نادیہ شاہین اور اس کی بیٹیوں کو مبینہ طور پر بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...