پی پی کا موثر ترین پارلیمانی کردار ملک و قوم کی خدمت کا مظہر ،ملک ذیشان

پی پی کا موثر ترین پارلیمانی کردار ملک  و قوم کی خدمت کا مظہر ،ملک ذیشان

خوشاب(نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے راہنما اور دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موثر ترین پارلیمانی کردار ملک و قوم کی خدمت کا مظہر ہے۔

 ہمارے قائدین نے ہر دور میں ملکی سالمیت و استحکام ، جمہوریت کی بقا آئین کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی جس کی وجہ سے کراچی سے لیک کر کشمیر تک اسی نظریا جماعت کا ڈنکا بول رہا ہے ۔ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چہیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے لیے آواز اٹھائی اور عوام کے حقوق کے تحٖفظ اور جمہوریت کی بقا کیلئے اپنی مثالی جدوجہد کے دوران لا زوال قربانیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...