مبلغِ اسلام مفتی ظہیر احمد ظہیر 18 ستمبر کو بھیرہ میں خطبہ جمعہ دیں گے
بھیرہ(نامہ نگار) مبلغِ اسلام مفتی ظہیر احمد ظہیر 18 ستمبر کو مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں خطبہ جمعہ کے موقع پر خصوصی خطاب کریں گے ۔
اس موقع پر وہ عوام سے علمی، تحقیقی اور تبلیغی موضوعات کے ساتھ ساتھ اتحادِ امت، باہمی رواداری اور دینی و معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کریں گے ۔اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین اور ولی عہد صاحبزادہ اصف ابرار بگوی نے بتایا کہ مفتی ظہیر احمد ظہیر کا خطاب عصرِ حاضر کے اہم دینی و معاشرتی تقاضوں کے تناظر میں ہوگا، جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور اصلاحِ معاشرہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ مفتی ظہیر احمد ظہیر کا بیان دن ایک بجے شروع ہوگا جبکہ نمازِ جمعہ دو بج کر پندرہ منٹ پر ادا کی جائے گی۔ انہوں نے اہلِ اسلام سے اس خصوصی علمی و تبلیغی نشست میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments