سہیل آفریدی اور ڈی ایس پی شاہپور کے درمیان مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل

سہیل آفریدی اور ڈی ایس پی شاہپور  کے درمیان مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل

شاہپور صدر (نامہ نگار) گزشتہ روز بھیرہ انٹرچینج پر ڈیوٹی کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ڈی ایس پی سرکل شاہپور طارق محمود کے درمیان ہونے والا مختصر مکالمہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بھیرہ انٹرچینج آمد کے موقع پر سکیورٹی کے لیے پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ اسی دوران وزیراعلیٰ نے ڈی ایس پی سرکل شاہپور طارق محمود سے مصافحہ کیا اور ان سے دریافت کیا کہ وہ یہاں کیوں کھڑے ہیں ،ڈی ایس پی طارق محمود نے جواب دیا کہ \"سر، آپ کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔\"  اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں اور اہلکاروں کو وہاں سے جانے کا کہا،دونوں کے درمیان ہونے والا یہ مختصر مکالمہ موقع پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...