ریونیو کورٹ میں ایک ہی روز کے دوران مختلف نوعیت کے 56 کیسز کی سماعت

ریونیو کورٹ میں ایک ہی روز کے دوران  مختلف نوعیت کے 56 کیسز کی سماعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی جانب سے ریونیو کورٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز انہوں نے ریونیو کورٹ میں ایک ہی روز کے دوران مختلف نوعیت کے 56 کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ان کے فیصلے سنائے ، شہریوں کو ان کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کی صورت میں خاطر خواہ ریلیف ملا۔ریونیو کیسز کے بروقت فیصلوں اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ریونیو کورٹ کا انعقاد رکھا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور تمام کیسز کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...