قصاب نے بیمار،لاغر جانوروں کو گھروں میں ذبح کرنا شروع کر دیا

قصاب نے بیمار،لاغر جانوروں کو  گھروں میں ذبح کرنا شروع کر دیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں میں قائم اکلوتا مذبحہ خانہ گذشتہ کئی سالوں سے غیر فعال پڑا ہے جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے کندیاں کے قصاب حضرات نے بیمار،لاغر جانوروں کو گھروں میں ذبح کر کے عوام میں بیماریاں بانٹنا شروع کر رکھا ہے۔

 مذکورہ مذبحہ خانہ کو صرف کاغذی کاروائی تک قابل عمل بناتے ہوئے لاکھوں کے بوگس بل نکلوا لیئے گئے ہیں لیکن درحقیقت عوام لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت خریدنے پر مجبور ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ کی کسی غیر جانبدارانہ ادارے سے بلوں کی مکمل آڈٹ کروائی جائے۔ اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور مذبحہ خانہ کو قابل عمل بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...