غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں واپڈا کی جانب سے کی جانیوالی بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔
پورے علاقہ میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے ایک جانب تو عوامی کا سکون بربادد ہو چکا ہے اور دور سری جانب کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، ، ضلع خوشاب میں فراہمی آب کے بیشتر منصوبے الیکٹرک سورس پر چلتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دوران وٹر سپلائی سکیمیں بھی کام نہیں کرتیں اور لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا حصول ناممکن ہو جاتا ہے ۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی نارواطویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فی لافور بند کیا جائے انہوں نے کہ حکومت کی جانب سے برقی توانائی میں اضافہ کے خوشنما اعلانات، اور صارفین سے بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود گرمی کے شدید ترین موسم میں شہریوں کو بجلی کی سہولت محروم رکھنا سر اسر نا انصافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments