بغیر نمبر پلیٹ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ

بغیر نمبر پلیٹ ٹریکٹر ٹرالیوں کے  خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ

کندیاں (نمائندہ دنیا)ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ۔میانوالی ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ، لائٹس اور ریفلیکٹرز والی اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے شہریوں کے مطابق متعدد ٹریکٹر ٹرالیاں رات کے وقت خطرناک انداز میں سڑکوں پر چلتی ہیں۔

 جبکہ بعض ڈرائیورز کے پاس لائسنس بھی نہیں ہوتا بغیر لائٹس لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور لوڈنگ کی روک تھام، غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اورمٹی، ریت و دیگر معدنیات کی لوڈنگ والی ٹرالیوں کو لازمی ترپال سے ڈھانپنے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...