اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ
سبزی ،فروٹ، آٹا، گھی کی قیمتیں اسمانوں سے باتیں کرنے لگیں
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے سبزی ،فروٹ، آٹا، گھی، سمیت تمام اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں اسمانوں سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ اور پیرا فورس تماشائی بن گئی مقامی شہریوں حکیم مختار،ماسٹر عثمان نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کو متحرک کرکے مصنوعی مہنگائی سبزیوں آٹا وغیرہ پر ہونے والی لوٹ مار کا خاتمہ کرایا جائے تاکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کا چوہلا چل سکے اور نا اہل افسران کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments