17 ستمبر کا دن فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،شیخ خالد محمود زرگر
بھیرہ(نامہ نگار)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن معروف تاجر اور صدر انجمن عاشقانِ رسولؐ حاجی شیخ خالد محمود زرگر نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا دن فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔
تاجر برادری فاؤنڈر گروپ کی قیادت اور امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں واضح اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ یاسر فرقان کمبوہ، راؤ حمزہ قیوم اور فاؤنڈر گروپ کے دیگر امیدوار تاجر برادری کے ووٹوں کی واضح اکثریت حاصل کریں گے ۔ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ۔حاجی شیخ خالد محمود زرگر نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی قیادت نے مشکل حالات میں بھی تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے مسائل متعلقہ فورمز پر اجاگر کیے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 17 ستمبر کو تاجر برادری اپنے ووٹ کی طاقت سے فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر ان پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments