تنظیمی یونٹس کے ایشو پرسیا سی جماعتیں مذاکرات کریں، غوث محمد

 تنظیمی یونٹس کے ایشو پرسیا سی جماعتیں مذاکرات کریں، غوث محمد

عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی اور فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے نئے تنظیمی یونٹس کے ایشو پرسیا سی جماعتیں صف بندی کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، قومی معاملات کو سیاسی انا سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عوامی مسائل اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے سے حل ہوسکتے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ، عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، بنیادی سہولیات اور فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اس لئے نئے صوبوں کا فیصلہ کرتے وقت سیاسی مفادات یا وقتی نعروں کے بجائے قومی مفاد قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کی روایت رہی نے ہمیشہ عوام کی رائے کا احترام کیا اور ہر موقع پر ملک و قوم کو مفادات کو ترجیح دی کہ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے پارلیمنٹ کی کوئی قراداد یا بل پیش نہیں ہوا جب معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچے تو حکومت تمام آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے فیصلہ کا احترام کرے گی ، مجوزنئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے باہمی مشاورت اور قوم میں اتفاق رائے پیدا کرنا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے انتہائی قلیل عرصے میں بحرانوں میں گھرے ہوئے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار کیں جس کی وجہ سے پوری قوم مسلم لیگی قائدین کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے ، انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...