ضلعی امن کمیٹی کی امن کور کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

 ضلعی امن کمیٹی کی امن کور کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد مغیث سے ضلعی امن کمیٹی کی امن کور کمیٹی کے اراکین قاری احمد علی ندیم، امیر افضل اعوان اور میاں عبدالغفار آزاد نیان سے دفتر میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور آئندہ مذہبی پروگرامز کے دوران انتظامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کے باہمی رابطے ، مذہبی اجتماعات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...