چناب نگر میں بچوں کیلئے ختم نبوت آگاہی پروگرام کا انعقاد

چناب نگر میں بچوں کیلئے ختم نبوت آگاہی پروگرام کا انعقاد

بچوں کو سیرت النبیؐ اور حیات طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین

چناب نگر (نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں بچوں کے لیے ختم نبوت آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں 8 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں نے شرکت کی۔ مقررین نے بچوں کو ختم نبوت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ اور بہترین عملی نمونہ ہے ۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں آپ ﷺ کی سیرت و کردار کو اپنانا چاہیے ۔مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے ۔ آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور معاشرے کو نئی روشنی اور رہنمائی ملی۔ مولانا محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں مثبت انقلاب لانے کے لیے سیرت النبی ﷺ اور حیات طیبہ کو اپنانا ہوگا۔ 

ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عملی طور پر حضور ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کریں۔مولانا محمد سلمان عثمانی، مولانا محمد قادری، مولانا احسن رضوان، قاری محمد یوسف، قاری عبدالرحمان، مولانا عمر عثمان، قاری محمد انس نعمان اور دیگر مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکر سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرکے مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ختم نبوت آگاہی پروگرام چناب نگر کی سرزمین پر شروع ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ، جو ستمبر 2016ء سے تاحال مسلسل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...