ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج اور  میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا متعلقہ افسرا ن کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کا دورہ کیا اور جاری تعمیر و مر مت کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ بلڈنگز کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی کا موں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کے حکام اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ اور فسٹ فلور کے بحالی و مر مت کے کا موں پر اضافی لیبر لگا کر اسے مزید سپیڈ اپ کیا جا ئے ۔بعدازاں انھوں نے تلہ گنگ روڈ، بلوخیل روڈ اور وانڈھی آرائیاں والی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا، وانڈھی آرائیاں والی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر ستھرا پنجاب حکام کی سرزنش کی ۔اور انہیں ہدایت کی کہ اس علاقہ میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں لگا کر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کو نسل کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد یوا۔اجلاس میں جیلوں کے قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں مختلف نکا تی ایجنڈا پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...