پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی رجسٹریشن 25ستمبر تک ہو گی

پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی رجسٹریشن 25ستمبر تک ہو گی

زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو رجسٹریشن کے عمل میں شامل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ضلعی سپورٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات کے لیے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور کھیلوں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2026 تک کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن مکمل کی جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں اور نوجوانوں میں یوتھ گیمز کے حوالہ سے آگاہی عام کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو رجسٹریشن کے عمل میں شامل کیا جائے تاکہ ضلع بھکر سے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ اقدامات کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سپورٹس ایونٹس میں رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی مزید معلومات کے لیے کھلاڑی اپنے متعلقہ سکول کے مقرر کردہ فوکل پرسن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یا تحصیل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...