لیبارٹری رپورٹ میں کھویا ناقص اور ملاوٹ شدہ ثابت ہونے پرمقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ساہیوال میں مبینہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری کھویا تیار کرنے والے پوائنٹ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، لیبارٹری رپورٹ میں کھویا ناقص اور ملاوٹ شدہ ثابت ہونے پر پوائنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر رانا غلام شبیر کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے مبارے والا میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے نزدیک قائم سکندر حیات کھویا پوائنٹ کا معائنہ کیا، جہاں 20 کلوگرام کھویا تیار پایا گیا، ٹیم نے موقع سے کھویا کا سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوایا۔ سرکاری پبلک اینالسٹ کی رپورٹ میں سیمپل مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری قرار دیا گیا، جس پر سکندر حیات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments