ناکہ بندی پوائنٹس کا معائنہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، ڈی پی او توقیر محمد نعیم خود فیلڈ میں موجود رہ کر مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا معائنہ کرتے رہے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ، انسدادِ جرائم اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں پولیس کی مؤثر موجودگی اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے امن و امان برقرار رکھا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments