نجی ہسپتال ڈیوٹی کیلئے جانے والی نرس مبینہ طور پر لاپتا

 نجی ہسپتال ڈیوٹی کیلئے جانے والی نرس مبینہ طور پر لاپتا

اہلخانہ نے تلاش اور رابطوں کی کوشش کی لیکن نرس کا کوئی سراغ نہ مل سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قصبہ جھاوریاں میں نجی ہسپتال ڈیوٹی کے لیے جانے والی 28 سالہ نرس مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی، گھر واپس نہ پہنچنے پر والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد رمضان نے درخواست دی کہ ان کی بیٹی نجی اسپتال میں نوکری کے لیے گئی تھی تاہم ڈیوٹی کے بعد گھر واپس نہ پہنچی، اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش اور رابطوں کی کوشش کی لیکن نرس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...