ستھرا پنجاب کے اہلکار سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل،نقدی چھین لیا
دوکان کی چھت پھاڑ کرچور اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نواحی اشرف کالونی کے رہائشی ستھرا پنجاب کے اہلکار ابرار خان سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ کوٹمومن کے نصیر احمد کی دوکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے ،رتوکالا کے قدیر احمد،فاروق کالونی کے محمد عبداﷲ،لکھیوال کے مختار حسین ،ظفر کالونی کے محمد عمران ،9جنوبی کے رؤف عمران کے گھروں سے بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی ، موبائلز، کپڑے و دیگر قیمتی اشیاء،سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال سے رؤف عمران،فیکٹری ایریا سے اسامہ مجید ،اسلام پورہ سے مفتی عبدالحمید،کلیان پور سے ساجد اقبال،سیٹلائٹ ٹاؤن سے حسیب الرحمان کی موٹرسائیکلیں،فروکہ کے کلیم اﷲ کی پیٹرول ایجنسی سے 25ہزار روپے کا پیٹرول و نقدی،ہجن کے شاہد عمران،142شمالی کے محمد خان کے ڈیروں سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments