فراڈ کی وارداتوں میں بیوہ سمیت چھ شہری جمع پونجی سے محروم

فراڈ کی وارداتوں میں بیوہ سمیت چھ شہری جمع پونجی سے محروم

بیوہ سے احمد شیر نے 10لاکھ روپے ،معظم آباد کے خرم سے 8لاکھ روپے ہتھیا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں بیوہ خاتون سمیت چھ شہریوں کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ کاروباری لین دین، گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے مبینہ طور پر سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی بیوہ خاتون مہوش بی بی سے احمد شیر نے 10لاکھ روپے ،معظم آباد کے خرم شہزاد سے مطیع اﷲ نے 8لاکھ روپے ،ظہور کالونی کے محمد عدنان سے وسیم اﷲ نے 81لاکھ روپے ،قاسم پارک کے نصیر احسن سے نبیل احمد نے 18لاکھ روپے ،خیابان نوید کے اﷲ بخش سے شہریار نے 8لاکھ روپے ،چبہ پرانا کے عبدالوسی سے محمدخان نے 10لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد برد کر لیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...