نہم میں نجی سکولوں کی کامیابی کی شرح69.38،سرکاری کی صرف 39.36فیصد رہی

نہم  میں  نجی  سکولوں  کی  کامیابی  کی  شرح69.38،سرکاری  کی  صرف 39.36فیصد  رہی

میانوالی میں نجی سکولوں کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 54.19 ،سکولوں کی 31.92 فیصد، خوشاب میں نجی اداروں کی شرح 71.82 ،بھکر میں 61.52 فیصد ریکارڈ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج نے سرکاری تعلیمی نظام کی کمزور کارکردگی کا پردہ چاک کردیا، نجی سکولوں نے سرکاری اداروں کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا، سرگودھا میں نجی سکولوں کی کامیابی کی شرح 69.38 فیصد کے مقابلے میں سرکاری اداروں کی شرح صرف 39.36 فیصد رہی، جبکہ میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی سرکاری سکولوں کے نتائج نجی اداروں سے کہیں کم رہے ، اربوں روپے کے سالانہ تعلیمی بجٹ اور سرکاری وسائل کے باوجود نتائج میں بڑا فرق ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی اور سرکاری سکولوں میں تدریسی معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے ۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ضلع سرگودھا میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 69.38 فیصد رہی جبکہ سرکاری اداروں کے طلبہ کا مجموعی نتیجہ صرف 39.36 فیصد رہا، اسی طرح ضلع میانوالی میں نجی سکولوں کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 54.19 فیصد کے مقابلے میں سرکاری سکولوں کی شرح 31.92 فیصد، ضلع خوشاب میں نجی اداروں کی شرح 71.82 فیصد کے مقابلے میں سرکاری اداروں کی شرح 35.93 فیصد جبکہ ضلع بھکر میں نجی سکولوں کی کامیابی کی شرح 61.52 فیصد کے مقابلے میں سرکاری سکولوں کی شرح صرف 33.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...