ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار کلاشنکوف اور 8 دیگر ہتھیار برآمد

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک  ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار  کلاشنکوف اور 8 دیگر ہتھیار برآمد

خوشاب(نمائندہ دنیا) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت اور ایس ڈی پی او قائدآباد کی زیر نگرانی ایس ایچ او قائدآباد نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 44 بور، ایک رائفل 7 ایم ایم، ایک 12 بور ریپیٹر بندوق اور پانچ 12 بور بندوقیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...