اغوا کی جھوٹی کال، پولیس کو گمراہ کرنے والا شہری حوالات بند

 اغوا کی جھوٹی کال، پولیس کو گمراہ  کرنے والا شہری حوالات بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچوں کے اغوا کی جھوٹی کال کرکے پولیس کو گمراہ کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 86 جنوبی کے رہائشی محمد صفدر نے ریسکیو 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے علی حمزہ اور بیٹی عمرین بی بی کو کسی نے اغوا کرلیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ دونوں بچے اپنے والد کی مبینہ منصوبہ بندی کے تحت اس کی حقیقی ہمشیرہ کے گھر چک نمبر 25 جنوبی میں موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق محمد صفدر کی سابقہ اہلیہ پٹھانی بی بی کے گھر سے فرار ہونے اور اس حوالے سے مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری نے مبینہ طور پر سابقہ اہلیہ کے خلاف دوبارہ کارروائی کرانے کے لیے بچوں کے اغوا کی جھوٹی کال کی۔پولیس نے محمد صفدر کے خلاف دفعہ 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا، جبکہ کال کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...