فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو مصروف رکھنے والے شہری کے خلاف مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو مصروف رکھنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات مطیع اللہ نامی شخص نے کنٹرول 15 پر بلاک 16 سرگودھا میں فائرنگ ہونے کی اطلاع دی، جس پر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کا جائزہ لینے کے ساتھ اہل علاقہ سے بھی فائرنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں، تاہم موقع پر فائرنگ کا کوئی ثبوت نہ مل سکا۔پولیس کے مطابق کالر کی جانب سے دی گئی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی، جس کے باعث پولیس اہلکاروں کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔ پولیس نے مطیع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments