مٹھہ ٹوانہ: ڈاکوؤں نے ڈیلر کی گاڑی روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فونز لوٹ لیے
خوشاب(نمائندہ دنیا) مٹھہ ٹوانہ کے نواحی گاؤں دو چک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیپسی کولا کے ڈیلر کامران کی گاڑی روک کر اسلحہ کے زور پر سیلز مین اور ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے ۔
واردات کے بعد ڈاکوؤں نے تعاقب سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر ناکارہ کردیے اور فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، تاہم تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments